15 ستمبر 2014 - 12:25
اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کا اصلی حامی

فلسطین کی اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ محمد نمر ز‏غموت نے اسلامی جمہوریہ ایران کو فلسطینی عوام کا اصلی حامی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیخ محمد نمرزغموت نے فارس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نےانقلاب اسلامی کے ابتدائی دنوں میں ہی صیہونی حکومت کے سفیر کو تہران سے باہر نکال کرملت فلسطین کی امنگوں کی حمایت کی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام کا اصلی حامی اور مظلوم قوموں کی مدد کرنے میں کوئي دریغ نہيں کرتا ہے۔
 انھوں نے ایران کو صیہونی دشمن پر ملنے والی کامیابی میں شریک قرار دیا اور عرب و اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کوآئيڈيل بناتے ہوئے ملت فلسطین کی حمایت میں اسی کی مانند قدم اٹھائيں۔
شیخ ز‏غموت نے غرب اردن کو مسلح کرنے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی بات ہے جو بیان کی جانی چاہئےتھی اور وہی چیز ہے جو فلسطین چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲